ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مایاوتی نے ملائم سنگھ کو جتانے کی اپیل کی، ’ حقیقی لیڈر ‘ قرار دیا 

مایاوتی نے ملائم سنگھ کو جتانے کی اپیل کی، ’ حقیقی لیڈر ‘ قرار دیا 

Sat, 20 Apr 2019 01:27:46  SO Admin   S.O. News Service

مین پوری: 19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) برسوں پرانی دشمنی بھول کر بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو نے مین پوری میں جمعہ کو انتخابی ریلی کے دوران ایک اسٹیج پر مایاوتی نے ملائم کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ’ حقیقی لیڈر‘ قرار دیا۔ 1995 میں ہوئے سرخیوں میں چھائے گیسٹ ہاؤس کانڈ کے بعد ایس پی سے رشتے توڑ چکیں مایاوتی آج جب ریلی کے لئے کرسچین کالج کے میدان میں پہنچیں تو ان کا زوردار خیر مقدم کیا گیا۔ ایس پی کے گڑھ مین پوری میں مایاوتی کا استقبال کرنے والوں میں بڑی تعداد ایس پی کارکنوں کی تھی۔مایاوتی نے مین پوری لوک سبھا سیٹ سے ایس پی امیدوار ملائم سنگھ یادو کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کے تحت میں نے مین پوری میں اپنے ملائم سنگھ کی حمایت میں ووٹ مانگنے آئی ہوں۔ مفاد عامہ میں کبھی کبھی ہمیں کچھ مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ ملک کے موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ میری اپیل ہے کہ پسماندہ طبقات کے اصل لیڈر ملائم سنگھ یادو کو منتخب کر کے آپ پارلیمنٹ بھیجیں. ان کے جانشین اکھلیش یادو اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ مین پوری کے لوگ ملائم کو’ حقیقی لیڈر ‘ مانتے ہیں، خاص طور پر پسماندہ طبقے کے لوگ۔ ملائم سنگھ یادو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح فرضی پسماندہ طبقے کے نہیں ہیں۔ 


Share: